فن و فنکارپاکستانی خبریں

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا کا فون چارجنگ کے دوارن پھٹ گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی ٹی وی اداکارہ منشا پاشا کا موبائل فون اس وقت پھٹ گیا جب اسے چارجنگ پر لگایا گیا تھا۔

منشا پاشا نے خوفناک واقعہ کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاوںٹ پر شیئر کی اور ساتھ میں تباہ حال فون کی تصویریں بھی شیئر کیں۔

انہوں نے پوسٹ کے ساتھ تفصیل لکھتے ہوئے بتایا کہ "یہ پرانا موبائل ہے جو میں کسی کو استعمال کے لے دے رکھا تھا۔ فون ٹی وی کے پاس چارجنگ پر لگا ہوا تھا جب پھٹ گیا”۔ منشا نے لکھا کہ "یہ خطرناک حادثہ تھا، میرا تمام ڈیٹا ذائع ہوگیا ہے لیکن شکر ہے کہ موبائل اس وقت کسی کے ہاتھ میں نہیں تھا”۔

یاد رہے کہ منشا پاشا پاکستانی ٹی وی کی مشہور ادکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اور وہ زندگی گلزار ہے، آنگن، میرا نام یوسف ہے جیسے ڈراموں میں معاؤن اداکارہ کی طور پر جانی جاتی ہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button