فن و فنکارپاکستانی خبریں

پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی بیرون ملک علاج کے لیے حکومت سے تعاون کی درخواست

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے مشہور کامیڈین  عمر شریف گزشتہ کچھ عرصۓ علیل ہیں۔ جمعرات کی رات ان کی ویڈیو مقامی نیوز چینل پر چلائی گئی جس میں عمر شریف نے بیرون ملک اپنے علاج میں تعاؤن کےلیے حکومت سے اپیل کی ہے۔

پہلے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں عمر شریف بتا تے ہیں کہ پاکستان میں ان کی بیماری کے علاج کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اور انہیں یقین ہے وزیر اعظم عمران خان انکی درخواست پر عمل کریں گے۔

عمرشریف نے اپنی ویڈیو میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "عمران خان جب بھی آپ نے مجھے بلایا میں آپ کے لیے حاضر ہوا اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ آپ بھی میری مدد کریں گے”َ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Badami (@waseembadami_official)

مزید برآں، وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان نے عمر شریف کی درخواست کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم کا دفتر عمر شریف کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مقامی ٹی وی کے ہوسٹ وسیم بادامی کے مطابق عمر شریف کو حکومت سے مالی مدد نہیں چاہیے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ کورونا کے باعث سفری مشکلات کے ازالے کےلیے حکومت انکی مدد کرے۔ کیونکہ ان کے ڈاکٹروں نے 15 سے 20 دنوں کے اندر امریکہ، جرمنی یا سعودی عرب جانے کا مشورہ دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button