Uncategorized

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی ایئرپورٹ اور بڑے مالز میں جدید ترین اسکینرز نصب کر لیے گئے

خلیج اردو
28 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے ای ڈی ای سیکنرز مختلف شاپنگ مالز ، کچھ رہائشی علاقوں اور تمام داخلی و خارجہ راستوں پر نصب کر دیئے گئے ہیں جو آج پیر کے روز سے کام شروع کریں گے۔

ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اتوار کو کہا ہے کہ انہوں نے ای ڈی ای اسکینرز انسٹال کر دیئے ہیں۔ اس کی منظوری ابوظبہی محکمہ صحت نے دی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ای ڈی ای اسکینرز کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے میں کافی پراثر ہیں۔

یہ فیصلہ کرونا وائرس احتیاطی تدابیر میں اضافے کیلئے امارت کے عہد کا ایک حصہ ہے جس میں جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحت عامہ کا تحفظ کیا گیا ہے۔

ای ڈی ای اسکیننگ ٹیکنالوجی سیف زون قائم کرکے کرونا وائرس ٹرانسمیشن کو محدود کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی جو متعدد حفاظتی طریقہ کار کے تابع ہیں۔

حکام کے مطابق اگر اسکینرز کسی شخص کی نشاندہی کریں کہ اس میں وائرس موجود ہے تو انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

Khaleej Times: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button