پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی(سنی اتحاد کونسل) کو مخصوص نشستیں ملنے کا امکان پیدا ہوگیا

خلیج اردو
اسلام آباد:ی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر،، سنی اتحاد کونسل کی اپیل آٹھ مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔۔۔ رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا ۔

 

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقررکر دیا گیا ۔۔۔ سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو سماعت ہوگی ۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ۔۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔

 

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں ۔۔ رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا ۔۔ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا ۔۔ پشاورہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا ۔

 

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلہ کیخلاف اور اسپیکر کے پی نے پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیلیں دائر کیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button