Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : رمضان میں 50 فیصد لوگ رمضان کا انتظار کررہے ہیں تاکہ وہ خیرات بانٹ سکے

خلیج اردو
06 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں آدھی آبادی رمضان کے بابرکت مہینے کا انتظار کررہی ہے تاکہ وہ اس میں خیرات کر سکے۔

1000 افراد کے سروے کے دوران معلوم ہوا کہ 56 فیصد غیر ملکیوں اور 53 فیصد بچوں والے شادی شدہ افراد نے بتایا کہ وہ رمضان کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں تاکہ اس میں نیکی کاکام کر سکیں۔

43 فیصد کو لگتا ہے کہ انہیں ضرور مدد کرنی چاہیئے تاکہ ضروتمندوں کو ان کی ضرورتیں مل سکیں۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ سروے کرونا کے نئے ایس او پیز کے اطلاق سے قبل کرائی گئی تھی۔

نئے گائیڈلائنز کے مطابق رمضان میں گھروں میں جاکر افطار پر پابندی ہے اور ایسے میں 31 فیصد افراد کا خیال ہے کہ وہ انلائن اپنے پیاروں کی خوشیوں میں شریک ہوں گے۔

اگرچہ بہت سے رہائشی تقریبا 44 فیصد اپنے گھر والوں کے ساتھ گھر میں افطار منانے کے منتظر ہیں ، ایک چوتھائی نے کہا کہ وہ افطار والے خاندان کے ساتھ منانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں – ان لوگوں کی شرح 35 فیصد ہے۔

36 فیصد مسجد میں نماز پڑھنے کے پرنور محفلوں کے منتظر ہیں۔ جس میں فی الحال کچھ پابندیوں کے ساتھ اجازت ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button