Uncategorized

افریقی ملک برکینا فاسو میں 28 افراد کی لاشیں برآمد،لاشوں کو گولیاں لگیں ہیں،تحقیقات شروع

خلیج اردو
برکینا: مشرقی افریقی ملک برکینا فاسو کے شہر نؤنا سے 28 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیوں سے نشانہ بنایا گیا تھا ۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نؤنا سے 28 افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملیں ہیں جس کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے ان افراد کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام نے قتل کی ممکنہ وجوہات بارے ابتدائی طور پر کسی تبصرے سے گریز کیا ، تاہم اس کی تصدیق کی کہ یہ لاشیں 30-31 دسمبر کو ملی تھیں ۔

21 ملین آبادی پر مشتمل مشرقی افریقی ملک برکینا فاسو سونے کے ذخائر سے مالا مال ہونے کے باوجود انتہائی غربت کا شکار ہے ۔

برکینا فاسو کو ایک دہائی سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا بھی سامنا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران اب تک ہزاروں شہری ہلاک جبکہ لاکھوں ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button