Uncategorized

فضائی سفر کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، مزدور انجانے میں بھارت سے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

بھارتی شہر ممبئی کے ائیرپورٹ پر طیارے میں سامان لوڈ کرنے والا مزدور کارگو سیکشن میں سو گیا، جب آنکھ کھلی تو طیارہ ابوظہبی پہنچ چکا تھ

فضائی سفر کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، مزدور انجانے میں بھارت سے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز میں انوکھا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک مزدور انڈیگو نامی ائیرلائن کے طیارے کے ذریعے انجانے میں ممبئی سے ابوظہبی پہنچ گیا۔

مذکورہ شخص کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ طیاروں میں سامان لوڈ کرنے والا مزدور ہے، جو ممبئی سے ابوظہبی جانے والے طیارے میں سامان لوڈ کر رہا تھا۔ اس دوران مزدور طیارے کے کارگو سیکشن میں کچھ دیر کیلئے آرام کرنے کے غرض سے بیٹھا تو وہیں اس کی آنکھ لگ گئی۔ مزدور کی طیارے میں موجودگی کا کسی کو علم نہیں ہوا اور بعد ازاں مزدور کی جب آنکھ کھلی تو طیارہ ممبئی سے اڑان بھر چکا تھا۔

طیارے کے ابوظہبی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ حکام نے فوری مذکورہ شخص کو طیارے کے کارگو سیکشن سے نکالا اور اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے مزدور کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیا، جس کے بعد حکام نے ممبئی سے ابوظہبی آنے والی انڈیگو ائیر کی پرواز کے ذریعے ہی مزدور کو واپس بھارت بھجوا دیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کا علم ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق اس تمام واقعے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کیسے کسی بھی شخص کو اتنی بڑی غفلت کا علم نہیں ہوا۔ ائیرلائن حکام کی جانب سے متعلقہ حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔ جبکہ تحقیقات کے آغاز کے بعد مذکورہ مزدور کو بھی فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button