Uncategorized

متحدہ عرب امارات : وہ کونسے صورت حال ہیں جن میں ماسک پہننے سے استثنیٰ دیا گیا ہے؟

خلیج اردو
08 دسمبر 2020
دبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے ایس و پیز کا لازمی حصہ ہونے کے طور پر گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننا لازمی ہے اور یہ روٹین کا حصہ ہے۔ تاہم کچھ صورت حال ایسی ہیں جن میں ماسک پہننے سے استثنی دیا گیا ہے اور ان صورت حال میں آپ اپنا ماسک ہٹا سکتے ہیں۔

اس بابت عجمان پولیس نے سوشل میڈیا پر آگاہی پیغام میں وضاحت کی ہے۔ تاہم پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ فیس ماسک پہننا کیوں ضروری ہے۔ پولیس کے مطابق یو اے ای کے حکام نے چہرے کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا تھا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے۔ 2020 کے فیصلے نمبر 38 میں متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل کے ذریعہ جاری کردہ اور 2020 کے فیصلہ نمبر 58 میں ترمیم شدہ جرمانے کی فہرست کے مطابق عوام میں فیس ماسک نہ پہننے پر 3000 درہم جرمانہ ہوسکتا ہے۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب وہ بند یا کنجسٹڈ عوامی مقامات ، شاپنگ سینٹرز ، رش والی کھلی جگہوں کے ساتھ ساتھ عوامی نقل و حمل کا استعمال کرتے وقت بھی فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔

وہ کونسے صورت حال ہیں جس میں فیس ماسک پہننے سے استثنیٰ دیا گیا ہے؟

عجمان پولیس نے مندرجہ ذیل غیر معمولی حالات میں اجازت دی ہے کہ ایک شخص اپنا نقاب اتار سکتا ہے ، لیکن اس کیلئے احتیطاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھڑانا ہوگا۔

1. اہل خانہ کے ساتھ گاڑی میں ہوتے ہیں ۔
2. گاڑی میں تنہا ہونے کی صورت میں
3۔ ریستورانوں میں کھانا کھاتے ہوئے
4۔. ورزش کرتے ہوئے یا سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے
5. تیراکی کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے
6. کسی جگہ پر تنہا رہتے ہوئے
7. اپنے چہرہ کا علاج کرتے وقت

آپ فیس ماسک کو کس طرح احتیاط سے ہٹا سکتے ہیں؟

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق فیس ماسک کو سنبھالنے اور انہیں عارضی طور پر اتارنے کے دوران درج ذیل بہترین طریقوں کا مشورہ دیتی ہے۔
1. ماسک کو ہٹانے سے پہلے اپنے ہاتھ صاف کریں۔
2. ماسک کو چھونے سے گریز کریں۔
3۔ کانوں یا سر کے پیچھے پٹھیاں لگا کر اسے ہٹا دیں۔
4. اسے چھوئے بغیر کھینچیں۔
5.اگر آپ عارضی طور پر اسے اتارنا چاہتےہیں تو ماسک کو کسی صاف پلاسٹک بیگ میں رکھیں۔
6. دوبارہ پہننے کے لئے ، صرف پٹی کو پکڑ کر بیگ سے ماسک اتاریں۔
7۔ اگر آپ نے ڈسپوزایبل ماسکپہنا ہوا ہے تو ، استعمال کے بعد اسے ضائع کردیں اور اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں۔
8. اگر آپ کا ماسک فیبرک کا ہے یا دوبارہ استعمال کے قابل ہے تو اسے صابن یا ڈیٹرجنٹ سے دھوئیں اور ہر بار کے استعمال کے بعد گرمی پانی سے دھویا کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button