Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث ابوظہبی میں سرکاری ملازمین کیلئے ویکیسن اور بوسٹر شاٹس لگوانا لازمی قرار دیدی گئی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے مخلتف پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ابوظہبی میں حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے دفتروں میں داخل ہونے کیلئے کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم قرار دیدی ہے۔سرکاری ملازمین کیلئے عائد شرط دس جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔

 

حکام کے مطابق کسی بیماری یا میڈیکل مسائل کے باعث ویکسین نہ لگوانے والے افرادکو اپنی رپورٹس پیش کرنا ہونگی۔ملازمین یا کنٹریکٹرزکو ہر ہفتے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانا ہوگی جبکہ ملاقات کیلئے آنے والے یا غیر مستقل ملازمین کو سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کیلئے  48 گھنٹوں کے اندر کرائےگئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

ہر ہفتے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش نہ کرنے والے ملازمین کو دفاتر میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملک بھر اور خصوصا ابوظہبی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام اور عوام کی صحت کی حفاظت کویقینی بنانا ہے۔

وزارت صحت کے حکام نے مکمل ویکسین لگوانے والے شہریوں پر بوسٹر شاٹ لگوانے کیلئے زور دیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق بوسٹر شاٹ کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کے چھ ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button