Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی صورت حال ابتر ، حکومت نے مزید پابندیاں عائد کر دیں ، سینما ہال اور شاپنگ مالز کے حوالے سے ہدایات جاری

خلیج اردو
06 فروری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں سینماؤں کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ شاپنگ مالز سے کہا گیا ہے کہ وہ 40 فیصد صلاحیت پر کام کرنا شروع کریں۔ یہ اقدام اس کے بعد اٹھایا گیا ہے جب ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک دن میں 3000 سے بڑھتا جارہی ہے اور صورت حال پر قابو پانے کیلئے حکومت زیادہ سے زیادہ افراد کی حفاظت کو یقینی بناناچاہتی ہے۔

شاپنگ مالز کے منیجر اور سینما آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ سے ان ہدایات کی پابندی کریں۔ شہر میں ایک بڑے مال کے منیجر کا خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں ہدایات دی گئی ہے کہ شاپنگ مالز کو 40 فیصد صلاحیتے پر چلایا جائے جبکہ ریسٹورنٹ اور کیفے 60 فیصد اور کھیلوں سے متعلق ہال 50 فیصد صلاحیت چلائے جائیں۔

ایک اور شاپنگ مال کے منیجر نے ان احکامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احکامات پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ اقدامات کیےب جا چکے ہیں۔ سائن روئیل اور وہ او ایکس سینما نے اپنی سرگرمیاں بند کرنے کی تصدیق کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تا حکم ثانی ہم نے عارضی طور پر اپنی سرگرمیاں بند کیں ہیں۔

وی او ایکس سینما نے اس خبرط کو سوشل میڈیا پر بھی جاری کیا ہے اور اپنے صارفین سے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف انسداد کے طور پر ہم نے اپنی خدمات عارضی طور پر بند کر دیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button