Uncategorized

داسو دہشتگردی حملہ، ملزمان کو عبرت ناک سزا سنا دی گئی

خلیج اردو

ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا کے اپر کوہستان کے علاقے داسو میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو 13، 13 مرتبہ سزائے موت سنادی گئی۔ دیگر 4 ملزمان اشتہاری قرار۔۔۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

 

ایبٹ آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے داسو دہشتگرد حملہ کیس میں دو ملزموں کو 13،13 بار سزائے موت اور 15،15 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے جرمانے کی عدم ادائیگی پرایک سال اضافی قید کی سزاسنائی

 

مجرمان میں محمد حسین عرف زوان ماما اور محمد ایاز عرف جانباز شامل ہیں۔ مجرمان کو 302دفعہ میں تیرہ سال عمر قید کے ساتھ پندرہ پندرہ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا دونوں مجرمان کو سزائے موت سے قبل چودہ چودہ سال قید با مشقت بھی بھگتنا ہو گی۔ عدالت نے دیگر 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر واقعے کے متائثرین کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے پر فعال تفتیش، استغاثہ اور فیصلہ پاکستان کے انسداد دہشتگردی کے پختہ عزم کا اظہار ہے۔پاک، چین ہمہ جہتی تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو دشمن قوتیں کبھی کمزور نہیں کر سکتیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کیس کے حوالے سے ایک پریمیر انٹیلی جنس ادارے کی سی ٹی ڈی اور خصوصی ٹیم نے بالکل بلائنڈ کیس کو نہ حل کرنے کے ساتھ اسے منطقی انجام تک پہنچایا- خودکش بمبار سمیت پورا گروپ ایک لمبے عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں میں منسلک تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button