Uncategorizedخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں پاکستانی شہری کے گردے سے 200 پتھریاں نکالنے کا آپریشن کامیاب

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے قابل سرجنز کی ایک ٹیم نے چار سال سے گردوں میں 200 پتھریاں کے ساتھ زندگی گزارنے والے پاکستانی تارک وطن کا کامیاب آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

پاکستانی شہری ‘میاں خان’ کو پاکستان میں کئی ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ اسے گردے میں متعدد پتھریاں ہونے کے سبب گردہ نکلوانا پڑے گا۔ جس کے بعد انہیں امارات میں ڈاکٹروں سے رابطہ کرنا پڑا۔

12 سال سے دبئی میں مقیم تارک وطن کو شارجہ کے برجیل سپیشلٹی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی نایاب بیماری ‘سٹیگ ہارن کیلکولس’ کا علاج کیا گیا۔

سپیشلسٹ یورولوجسٹ ڈاکٹر وائبھو کے مطابق "ہم نے مریض کی کمر میں سوراخ کے ذریعے سے 200 پتھریاں نکالی ہیں۔ مریض سرجری کے تین دن بعدکافی ریکوری حاصل کر لی تھی اور اسے گھر بھیج دیا گیا تھا۔”

میاں خان کو آٹھ دن بعد دوبارہ تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا جس پر انہیں ایک اور سرجری کے عمل سے گزرنا پڑا۔ سرجری کے نتیجے میں ان کی پیشاب کی نالی میں خون کو روکنے کا مشکل عمل مکمل کیا۔

چار سال کے بعد اب خان کا کہنا ہے کہ انہیں اب بالآخر درد سے چھٹکارا حاصل ہو گیا ہے۔

"مجھے ڈرائیونگ کرتے ہوئے بہت درد ہوتی تھی۔میں ایک ٹانگ دوسری پر رکھ کر بیٹھنے پرمجبور تھا۔ مجھے سوتے وقت اپنے بائیں جانب تکیہ رکھ کر سونا پڑتا تھا۔ میں درد کی وجہ سے تمام امید ہار بیٹھا تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button