Uncategorized

ایکسپو 2020 دبئی : متحدہ عرب امارات نے پرامن بقائے باہمی کیلئے عالمی طور پر برداشت کیلئے الائنس قائم کیا ہے

 

خلیج اردو

16 نومبر 2021

دبئی: متحدہ عرب امارات نے انٹرنیشنل ٹالرنس الائنس کا اجراء کیا ہے جو ایک ایسا اقدام ہے جس کی مدد سے مذہبی رہنماؤں ، حکومتوں اور افراد کو قریب لاکر پرامن بقائے باہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

 

راوادری سے متعلق عالمی اتحاد گلوبل ٹالرنس الائنس کا افتتاح یو اے ای کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ایکسپو 2020 دبئی میں اٹلی کے پویلین میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا جو رواداری کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہوئی تھی۔

 

راوادری اور برداشت کا عالمی دن ہر سال 16 نومبر کو منایا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے یو اے ای کے سب سے بڑے ایونٹ ایکسپو 2020 دبئی میں ٹالرنس اور انکلوسیویٹی کا ہفتہ منایا جاتا ہے۔

 

دنیا سے نفرت اور عدم برداشت کی تمام شکلوں کو مسترد کرنے کیلئے ہاتھ ملانے کی اپیل کرتے ہوئے شیخ نہیان نے کہا کہ ملک کے 50 ویں سال میں جب وہ دنیا کو ایکسپو میں خوش آمدید کہہ رہا ہے، متحدہ عرب امارات دنیا سے اپنے تجربات شیئر کرنے کیلئے تیار ہے۔

 

متحدہ عرب امارات ایک پرامن اور خوشحال ملک ہے جہاں 200 سے زائد قومیتیں ہم آہنگی سے رہتی ہیں ، ہم اپنی کامیابیوں اور اپنے سفر کیلئے اٹھائے گئے اقدامات دنیا کو بتانے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پوری انسانیت کی فلاح کیلئے مل کر کام کرنے کی عالمی طاقت کے بارے میں دوسروں سے وسیع تر تفہیم کے حصول کیلئے بھی تیار ہے۔ جس کیلئے اقوام اور تنظیموں کو اس خوبی کو فروغ دینے کیلئے اپنے عزام ظاہر کرنے چاہیے۔

 

شیخ نہیان نے بتایا کہ ہر سال رواداری اور بقائے باہمی کی وزارت کے زیر اہتمام یوم رواداری منانے کیلئے نیشنل فیسٹول آف ٹالرنس منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کیلئے تمام ممالک اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی کو منعکس کرتا ہے۔

 

آج 16 نومبر کو عالمی برداشت اور رواداری کے دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات پوری دنیا کے ساتھ شامل ہے کیونکہ اس بار ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی میں جہاں دنیا بھر سے شرکاء موجود ہیں ، برداشت ، رواداری اور سب کو ساتھ لے کر چلنے سے متعلق ہفتہ منایا جارہا ہے۔

 

کیونکہ وہ اس سال برداشت اور شمولیت کے ہفتہ کے ساتھ مل کر ایکسپو 2020 دبئی میں رواداری کے قومی تہوار کے ذریعے اس موقع کو برقرار رکھنے کا خواہاں تھا۔

 

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button