Uncategorized

ایک شخص کو مساج سنٹر میں خدمات فراہم کرنے کی لالچ دے کر بھاری رقم لوٹنے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے

خلیج اردو
29 ستمبر 2021
دبئی : دبئی میں موجود ایک شخص کو جعلی مساج سنٹر میں خدمات فراہم کرنے کی لالچ دے کر اس پر تشدد کرنے اور اس سے پچاس ہزار درہم لوٹنے والے چھ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعے پچھلے سال جولائی میں پیش آیا تھا۔

دبئی کی ابتدائی عدالت نے متائثرہ شخص نے فیس بک پر ایک خوبصورت عورت کی تصویر دیکھی جس کے ساتھ رابطہ کرکے اس آدمی نے اس عورت سے پوچھا کہ وہ اس کی جگہ پر مساج کیلئے آجائے۔

عورت کے کہنے کے مطابق آدمی الرافہ کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں چلا گیا اور وہاں چار عورتیں اور دو مرد دیکھیے۔

متائثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ میرے جسم کی تلاشی لی اور ایک ہزار درہم چھین لیے۔ پھر مجھے قتل کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر میں کریڈیٹ کارڈ کا کوڈ نہیں بتاؤنگا تو مجھے ماردیا جائے گا۔

جب انہوں نے انکار کیا تو گینگ نے آدمی کا سر پلاسٹک کے تھیلے میں بند کیا اور اس کا دم گھٹنے کی کوشش کی۔ وہ سمجھنے لگا کہ وہ مرجائے گا۔

آخرکار مجبور ہوکر انہوں نے کوڈ بتایا اور جس کے بعد اسے ایک کمرے میں بند کیا گیا اور ان سے 49,000 درہم چھین لینے اور پھر اسے جانے دیا۔

آدمی نے واقعے کی اطلاع دبئی پولیس کو فراہم کی جنہوں نے ان چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے تین ملزمان کو سرویلنس کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیا اور باقی ماندہ گینگ ممبران کو دو دن بعد گرفتار کیا گیا۔ جنہوں نے جرم کا اقرار کیا۔

ملزمان کو تین سال جیل کی سزا اور 50,000 درہم جرمانہ کیا گیا جبکہ سزا کے بعد انہیں ملک سے بے دخل کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button