Uncategorized

بیجنگ میں سرمائی اولمپک کے افتتاحی تقریب،شیخ محمد بن زائد نے امیر قطر سے ملاقات کی

خلیج اردو

بیجنگ:متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم لیڈر شیخ محمد بن زاید نے چین میں سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب میں دنیا بھر کے مخلتف ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔قطر کے امیر تمیم التانی بھی ان سربراہان میں شامل تھے۔

شیخ محمد بن زاید النہیاں نے اس موقع پر امیرِ قطر تمیم التانی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خٰیال کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سربراہ نے امیر قطر کو چین میں خوش  آمدید کہا۔دونوں رہنماوں کی یہ 2017 کے بعد پہلی ملاقات تھی۔

اس سے قبل سرمائی اولمپک کی افتتاحٰ تقریب میں شرکت پر شیخ محمد بن زاید النہیان نے مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے مخلتف مقابلوں مین شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button