Uncategorized

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے

خلیج اردو
20 جون 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی سرپرستی میں سرگرم عمل شدت پسند ھوثی باغیوں نے خامس مشائط کے علاقے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، تاہم سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کو ناکام بنایا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف ای سی) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی گروپ کے یہ بار بار ہونے والے دہشت گردانہ حملے بین الاقوامی برادری اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے جس کے خلاف عالمی برادری کو اقدامات کرنے چاہیئے۔

وزارت نے عالمی برادری سے مطالبہکیا ہے کہ وہ اس شدت پسندی کے خلاف جلدی اقدام اٹھائے۔ یہ خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی مذموم کوشش ہے۔

وزارت نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یک جہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کیلئے کوئی بھی خطرہ متحدہ عرب امارات کیلئے خطرہ ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور سعودی سالمیت کیلئے کسی بھی خطرے کو متحدہ عرب امارات کیلئے خطرہ تسلیم کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button