Uncategorized

متحدہ عرب امارات کا نیا لیبر قانون:کام کے زیادہ سے زیادہ اوقات کار کیا ہیں؟جانیئے

خلیج اردو 25 نومبر 2021
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والوں کیلئے بہت جلد میں نیا لیبر قانون نافذ کیا جارہا ہے جس میں کام کے مختلف پہلوؤں کو کنٹرول کیا جائیگا۔
لیبر قانون آئندہ برس دو فروری سے لاگو ہوگا۔نئے لیبر قانون کا آرٹیکل 17 اور 18 یہ بتاتا ہے کہ کام کے اوقات کا حساب کیسے لیا جائے گااور کتنی دیر کام کے بعد ملازم کو وقفہ دیا جائے گا۔اس ضابطے میں دور دراز سے کام کرنے والے کارکنوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی دفتر جانے والوں کے لئے سفر کے وقت کا حساب کیا جاتا ہے۔

 

قانون کےآرٹیکل 17کے مطابق ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کام کے اوقات 8 گھنٹے اور پورے ہفتے میں 48 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔
قانون کے مطابق مختلف شعبوں کے کام کرنے کے اوقات میں کمی یا مزید بڑھانے کا فیصلہ متعلقہ اداروں کی سفارش اور کابینہ کی اجازت کے بعد کیا جا سکے گا۔

 

چند شعبوں کے علاوہ باقی تمام ملازمین کا اپنی رہائش سے دفتر تک کا سفر کام کے اوقات میں میں شمار نہیں ہوگا۔رمضان میں کام کے اوقات کار کا الگ تعین کیا جائے گا۔

 

آرٹیکل 18 کے مطابق ایک ورکر مسلسل پانچ گھنٹے سے زیادہ وقفے کے بغیر کام نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button