Uncategorized

متحدہ عرب امارات میں آئی ڈی جرمانے سے استثنی: کیا آپ اہل ہیں؟

خلیج اردو 30 نومبر 2021
دبئی: وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی (آئی سی اے) نے تاخیر پر ادائیگی کی فیس سے اسثنی کی درخواست دینے کے طریقہ کار سے آگاہ کردیا۔
متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق اماراتی آئی ڈی کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں 30 دن کے اندر اندر بغیر کسی جرمانے کے دوبارہ اجرا ممکن ہوگا۔
اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیس درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

جرمانے سے استثنیٰ کے لیے متحدہ عرب امارات اور غیرملکی رہائشی اپلائی کر سکتے ہیں۔
جن شرائط پر استثی کیلئے درخواست دی جاسکتی ہےوہ مندرجہ ذیل ہیں۔
کوئی ایسا شخص اور رہائشی جو متحدہ عرب امارات سے باہر تین مہینے تک رہ کر آیا ہوں اور اس دوران اس کی آئی ڈی کی میعاد ختم ہوگئی ہو تو وہ سفری دستاویزات فراہم کرنے کے بعد استثنی حاصل کر سکتا ہے۔
کوئی بھی ایسا شخص جو شدید علیل ہو یا کسی بیماری میں مبتلا ہوں وہ میڈیکل دستاویزات فراہم کر کے استثنیٰ حاصل کرسکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں موجود سفارتی عملہ اور ان کے زیر کفالت افراد۔
ستر سال سے زائد کے عمر کے افراد کو بھی استثنیٰ حاصل ہو گا لیکن اس کے لئے ان کو اپنی اپنی دستاویزات کے ذریعے اپنی عمر ثابت کرنا ہوگی۔
کوئی بھی ایسا شخص جس کو متحدہ عرب امارات کی شہریت ملنے سے پہلے کارڈ جاری نہ کیا گیا ہو۔

 

رہائشی جرمانے سے استثنیٰ کے لیے آئی سی اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعہ آن لائن این درخواست دے سکتے ہیں۔
اگر آن لائن ایپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے تو شہری آئی سی اے کے کسٹمر ہیپی نیس سینٹر جا کر بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
آئی سی اے کے مطابق درخواست جمع کرانے اور جانچ پڑتال کے بعد دو روز کے اندر درخواست منظور ہونے یا مسترد ہونے بارے آگاہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button