Uncategorized

لولو کے چیئرمین یوسف علی ایم اے کا طیارہ لینڈ کرش کر گیا، بزنس ٹائیکون چوپر طیارے سے محفوظ طریقے سے باہر نکل آیا

خلیج اردو
11 اپریل 2021
کوچی : بھارتی بزنس ٹائکون ایم اے یوسف علی اور اس کے چھ ساتھیوں کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست کیرالہ میں تباہ ہو گیا ہے۔ یوسف علی اپنے ساتھیوں سمیت معمولی طور پر زخمی ہو گئے ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔

ایم اے یوسف علی جو کے متحدہ عرب امارات میں موجود لولو گروپ انٹرنیشنل کے چیئرمین اور منجنگ ڈائریکٹر ایک نجی ہیلی کاپٹر میں تھے جو کیریلہ میں ہنگامی لینڈ کرش کر گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق چوپر ہیلی کاپٹر اچانک آسمان سے زمین پر گرا۔ سب سے پہلے پائلٹ نے باہر آکر دیگر مسافروں کیلئے دروازہ کھولا ۔ میڈیا کے مطابق اس وقت علاقے میں تیز آندھی اور بارش تھی۔

حالیہ میں فوبز میگزین کی جانب سے امیر افراد کے فہرست میں یوسف علی کو دوسرے نمبر پر رکھا تھا۔ اس کے پاس لولوگروپ کا 7.4 بیلین ڈالر کا سرمایہ ہے۔ اس گروپ کے متحدہ عرب امارات ، خلیجی ممالک اور باقی دنیا میں 200 کے قریب اسٹورز ہیں۔

اپنے دوسرے اثاثوں میں فوربز نے اسکاٹ لینڈ میں والڈورف آسٹوریا اور برطانیہ میٹرو پولیٹن پولیس کا سابق صدر دفاتر گریٹ اسکاٹ لینڈ یارڈ ہوٹل کو بھی درج کیا۔

فوربز نے بتایا کہ یوسف علی نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے 6.8 ملین ڈالر کا عطیہ کیا اور کیرالہ میں 1،400 بستروں پر مشتمل ایک ٹریٹمنٹ سنٹر بھی بنایا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button