Uncategorized

وفاقی حکومت نے سیکشن 5 کا اطلاق کرتے ہوئے پیمرا کو عمران خان کی تقاریر پر سے فوری پابندی ہٹانے کی ہدایت کردی

خلیج اردو

وفاقی حکومت نے سیکشن 5 کا اطلاق کرتے ہوئے پیمرا کو عمران خان کی تقاریر پر سے فوری پابندی ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔پیمرا قانون کا سیکشن 5 وفاقی حکومت کو مخصوص حالات میں اتھارٹی کے اختیارات معطل کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ ان اختیارت کا استعمال کرکے حکومت کسی اتھارٹی کا حکم معطل کر سکتی ہے۔

 

قبل ازیں پیمرا نے عمران خان کے حالیہ سخت بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر اور نیوز کانفرنس دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

 

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ عمران خان کی ریکارڈ تقریر اور نیوز کانفرنس بھی نشر نہیں کی جاسکتی، تمام ٹی وی چینلز اس پابندی پر عمل کریں اور احکامات کو مانیں۔ پیمرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران قومی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

 

عمران خان کی تقاریر ٹاک شوز میں بغیر ایڈیٹوریل نگرانی کے نشر کی گئیں۔ متنازع اور الزام تراشی پر مبنی تقاریر سے عوام میں اداروں کے خلاف نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے۔پیمرا کے مطابق عمران خان کے بیانات اور تقریر پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button