Uncategorized

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں ردوبدل ، نئے وزراء سے ایک مختصر تعارف

خلیج اردو
26ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعطم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹ کے ایک سیریز میں یو اے ای کی نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔

شیخ مکتوم بن راشد بن راشد المکتوم اب دبئی کے نائب حکمران ہوں گے جو دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے پہلے ڈپٹی چیئرمین اور دبئی رولر کورٹ کے چیئرمین ہیں۔ شیخ مکتوم کے پاس دبئی میں کئی اہم عہدے ہیں۔ ان کی بنیادی ذمہ داریوں میں دبئی کے معاشی سیکٹر سمیت اہم حکومتی سیکٹرز کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

شیخ مکتوم کے پاس امریکن یونیورسٹی دبئی سے حاصل کی گئی بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ہاروڈ یونیورسٹی سے کئی ترقیاتی مواقع حاصل کیے ہیں۔ شیخ مکتوم نومبر 24, 1983 کو دبئی میں پیدا ہوئے تھے۔

محمد بن حادی الاحمد الحسینی ایک تجربہ کار بینکر ہیں جن کے پاس فنانس اور سرمایہ کاری کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے ایمریٹس انوسٹمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے طور پر خدمات سر انجام دیں ہیں۔

انوسٹمنٹ کارپوریشن دبئی ، ایمریٹس کی نمایاں ٹیلی کمیونکیشن کمپنی اور ایمریٹس این بی ڈی میں کلیدی عہدوں پر کام کیا ہے۔ الحسینی 1976 کو پیدا ہوئے جن کے پاس انٹرنیشنل بزنس میں بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری ہے۔

عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی ایک ماہر معاشیات ہیں جو مالیاتی انتظام اور سلامتی میں مہارت رکھتے ہیں۔ اس نے اپنے کیریئر کا آغاز ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی سے کیا جو کہ سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے ساتھ ایک ماہر معاشیات کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا اور کونسل میں اقتصادی امور کا ڈائریکٹر بن گیا۔

النعیمی متحدہ عرب امارات کی مسابقتی کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بیٹھا ہے اور متعدد اسٹریٹجک حکومتی کمیٹیوں میں خدمات انجام دیتا ہے ۔

ان میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی اور غیر قانونی تنظیموں کی مالی معاونت کی قومی کمیٹی ، اسٹریٹجک امپیکٹ اکنامک ایکٹیویٹی کمیٹی النعیمی نے امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی (بی یو) سے ماسٹر اور بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ یکم جنوری 1976 کو العین میں پیدا ہوئے۔

مریم بنت محمد سعید حاریب المہری کو وزیر مملکت برائے خوراک اور آبی تحفظ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ المہری قومی خوراک کے اسٹاک کی مونیٹرنگ کیلئے ذمہ دار ہیں۔

ان کی ذمی داریوں میں ملک میں خوراک اور پانی کے زخائر میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنا شامل ہے۔ وہ ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ڈیٹ پام اور ایگریکلچر ، دبئی فیوچر فاؤنڈیشن اور ورلڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی رکن ہیں۔ مریم نے میکینکل انجنئرنگ میں بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اسٹاف میجر جنرل عبداللہ محیر الکتبی نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے کمانڈر آف سپورٹ یونٹس کے طور پر 2012 سے 2021 تک خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی فوج کے ساتھ طویل فوجی کیریئر کا لطف اٹھایا ہے۔

الکتبی ابوظہبی کے ولی عہد کے دفتر کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس سے قبل ابو ظہبی کے الظفرا ریجن میں حکمران کے نمائندے کے دفتر کے ڈائریکٹر تھے۔ متعدد بین الاقوامی فورمز میں ایک فعال رکن اور ابوظہبی میں بہت سے تیاری اور تنظیمی ورکنگ گروپس اور کمیٹیوں کے نمایاں رکن بھی رہے ہیں۔ الکتبی نے زید II ملٹری کالج سے ملٹری سائنسز میں ماسٹر اور بیچلر کی ڈگری حاصل کی ۔وہ 6 جون 1956 کو پیدا ہوئے۔

ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان الاوار مختلف نجی اور سرکاری سیکٹرز میں بطور ایگزیکٹیو کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے کاروباری کیریئر کا آغاز ایمریٹس گلوبل ایلومینیم سے کیا ۔ مبدالہ انویسٹمنٹ ، ڈولفن انرجی لمیٹڈ اور ایچ ایس بی سی میں سینیئر مینجمنٹ میں اہم عہدوں پر کام کیا۔ انہیں 2009 میں فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا الاوار نے امریکہ میں کولوراڈو سکول آف مائنز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ 21 اکتوبر 1968 کو پیدا ہوئے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button