Uncategorized

جنہوں نے صرف سیاسی مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کیا اور مستحکم پاکستان کی معیشت ڈبوئی، وہ بھی ڈیفالٹ کی گردان دہرا رہے ہیں،اسحاق ڈار

خلیج اردو

دبئی: پاکستان ڈیفالٹ ہوگا نہ سیاسی مخالفین کا پروپیگنڈا دیر تک چکے گا۔  اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائٹ پیپر کو گمراہ کن اور حقائق کے برعکس قرار دے کر مسترد کردیا۔ کہتے ہیں یہ وہی جماعت ہے جس نے اپنے دور حکومت میں تنقید کے سوا کچھ نہیں کیا۔وینٹی لیٹر پر معیشت لانے والوں کو حق نہیں کہ بیانات سے معیشت کو مزید نقصان دے۔

 

اسحاق ڈار نے ڈیفالٹ کے خطرات کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔۔ کہتے ہیں خود دوران حکومت صرف تنقید کرنے والے ہمیں معیشت ٹھیک کرنے نہیں دے رہے۔ گمراہ کن وائٹ پیپر جاری کرکے تحریک انصاف ملک کا معشت کو ڈبونے کے کارناموں کو نہیں چھپا سکتی۔

 

مسٹر ڈار نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے گزشتہ دورمیں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی، ن لیگ کے دور میں معاشی شرح نمو6.1 فیصد تھی۔ پی ٹی آئی کو 2018 میں مستحکم معیشت کا حامل پاکستان ملا مگر وہ سیاسی مخالفین کی پگڑیں اچھالنے کے سوال کچھ نہ کرسکے۔ ان کے دور میں مالیاتی خسارہ عروج پر پہنچا، وہ معاشی شرح نمو کم کر کے 3.12 فیصد پر لائی۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے دور میں دہشتگردی کی فضا تھی، پی ٹی آئی نے کسی سیکیورٹی آپریشن کیلئے فنڈز مختص نہیں کیے، پی ٹی آئی دور میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر توجہ نہیں دی گئی، پم نے ضرب عضب جیسے چیلنجز اور بجلی کے شارٹ فال کو ختم کیا۔

 

بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر نے محصولات کا ہدف 7470ارب روپے مقرر کیا ہے، موجودہ حکومت نے 6 ماہ کی مختصر مدت میں 3000 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button