Uncategorized

شیخ محمد کی جانب سے بڑا اعلان : گھروں کی تعمیر سے متعلق 2.3 بیلین درہم ہاؤسنگ لون کے طور پر دینے کی منظوری دیدی

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمنڈر اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان اعلان کیا ہے کہ 2.3 بیلین درہم ہاؤسنگ اسکیم کے طور پر شہریوں میں تقسیم ہوگی۔

اس حوالے سے 1,347 شہریوں میں یہ 2.36 بیلین درہم بطور ہاؤسنگ قرضہ جات تقسیم ہونگے۔

ابوظبہی کے ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین نے رواں سال کے پہلے ہاؤس پراجکٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس کا کا مقصد سماجی استحکام اور شہریوں کو مضبوطی سے بڑا کرنے سے متعلق اور یو اے ای کے مستقبل کو مضبوط بنانے کے فوائد کو پہنچانا ہے۔

محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے چیئرمین اور ابوظہبی ہاؤسنگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فلاح محمد الاحبابی نے کہا ہے کہ یہ ہاؤسنگ پیکیج ہمارے شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور خاندانوں کی مضبوطی اور استحکام کو ترجیح دینے کے لیے ہماری قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ابوظہبی ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد رشید احمد الحمیلی نے کہا ہے کہ قیادت کی طرف سے ہدایات جاری کرنے کے فوراً بعد ہم اس عمل کو تیز کرنے کے لیے فائدہ اٹھانے والوں سے رابطہ کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے رہائشی فوائد کا دعویٰ کر سکیں۔

یہ ابوظہبی ہاؤسنگ اتھارٹی کی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اعلیٰ معیار کی موثر خدمات فراہم کی جائیں اور ترقی اور خوشحالی کیلئے ان کے سفر کو بغیر کسی رکاوٹ کے اور آسان بنایا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button