Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تعطیلات:شہریوں کی بڑی تعداد دبئی ایکسپو کی سیر کی خواہشمند

خلیج اردو 24 بومبر 2021
دبئی: ایک سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سالانہ تعطیلات کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد ڈومیسٹک چھٹیاں گزارنے کا ارادہ رکھتی ہے۔22 فیصد شہری مشرق وسطی کے مختلف ممالک جبکہ39 فیصد شہری دیگر ممالک کا سفر کرنا چاہتے ہیں.13 فیصد شہری چھٹیاں گزارنے کا ارادہ ہی نہیں رکھتے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے چھٹیاں گزارنے کی ترجیحات عمر کے ساتھ ساتھ مختلف ہیں۔18 سے 24 سال کے ساٹھ فیصد نوجوان شہری ملک کے اندر ہی مختلف مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں ہیں جبکہ 45 سال سے زاید عمر کے شہریوں کی 46 فیصد آبادی بیرون ممالک جانا چاہتی ہے۔سروے کے مطابق سیر کیلئے ترجیحی مقامات میں دبئی پہلے جبکہ ابوظہبی دوسرے نمبر پر ہے۔ تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ شہری مالدیپ کے خوبصورت مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

 

سوئزرلینڈ،فلپائن،امریکہ،کینیڈا اور جاپان بھی سیر کیلئے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔49فیصد شہری اپنی چھٹیوں کے دوران پر ہجوم مقامات پر جانے سے سے گریز کرنا چاہتے ہیں جبکہ 29 فیصد افراد پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

 

سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہی چھٹیاں گزارنے کے خواہشمند افراد کی زیادہ تر تعداد دبئی ایکسپو 2020 کی سیر کرنا چاہتی ہے۔53 فیصد شہری اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں.

SOURCE: KHALLEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button