Uncategorized

متحدہ عرب امارات میں ویکسینیشن : معمر اور لاچار افراد کیلئے خصوصی

خلیج اردو
07 فروری 2021
ابوظبہی : وزارت صحت اور روک تھام نے اعلان کیا ہے کہ بوڑھے افراد اور مہلک امراض میں مبتلا افراد کیلئے قومی ویکسینیشن پروگرام میں مخصوص مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں ان افراد کو ہی ویکسین دیئے جائیں گے۔ پچھلے ہفتے کورونا کیسز میں اضافہ ہونا کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ ایک تو ان افراد کیلئے ویکسین لگانے میں آسانی ہو اور دوسرا یہ کہ رش سے بچتے ہوئے کہیں انہیں کورونا کا انفیکشن ہو جائے۔

<iframe width=”770″ height=”460″ src=”https://www.youtube.com/embed/9RU3JKGtEe0″ frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

وزارت نے عوام کو محفوظ بنانے اور ویکسینیشن کے عمل کو مزید موئثر بنایا جا سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے 4 سے 6 ہفتوں میں ترجیح بزرگ افراد اور مہلک امراض میں مبتلا افراد ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر افراد کو ویکسین پہلے سے اپوائنٹمنٹ لے کر لگائی جائے گی۔

وزارت نے بزرگ اور بیمار افراد کے لواحقین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button