Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : عید الفطر 2021 کیلئے آتش بازی کا اعلان ہو گیا

خلیج اردو
03 مئی 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کا یاس آئی لینڈ عیدالفطر کے موقع پر آتشبازی کا شاندار نظار پیش کرے گی۔ یہ چاند رات سے عید کے تیسرے دن تک مختلف طرح کے شاندار آتش بازی کو لائیو اسٹریم کرے گی۔ یہ یا بے سے پہلی مرتبہ ہوگا۔

یاس جزیرے کے انسٹاگرام چینل پر پانچ منٹ کے حیرت انگیز پروگرامز کو ہر رات 9 بجے نشر کیا جائے گا ، لہذا ہر کوئی اس شو سے لطف اندوز ہوسکے گا۔ جزیرے کے کوویڈ 19 احتیاطی اقدامات کے حصے کے طور پر اجتماعات کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ابوظہبی محکمہ ثقافت اور سیاحت کے ساتھ آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے میں آئے گا۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیلات کیلنڈر کے مطابق رہائشیوں کو عید الفطر کی چھٹیاں29 رمضان سے تیسرا شوال تک ہونگی۔

اگر رمضان 29 دن تک جاری رہتا ہے تو رہائشیوں کو منگل 11 مئی سے جمعہ 14 مئی تک چار روزہ وقفہ ہوگا۔

لیکن اگر رمضان 30 دن تک جاری رہتا ہے تو متحدہ عرب امارات میں ملازمین کو منگل 11 مئی سے ہفتہ 15 مئی تک پانچ دن کی چھٹیاں ملیں گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button