Uncategorized

متحدہ عرب امارات : جن ممالک کیلئے پروازوں پر پابندی ہے وہاں سے امارات کا سفر کیسے کیا جا سکتا ہے؟

خلیج اردو
23 جولائی 2021
دبئی : جن ممالک سے متحدہ عرب امارات کیلیے پروازوں پر پابندی ہے ، ان ممالک سے آنے والے اٹھ اقسام کے مسافر کو مشروط سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ کرونا وائرس کے پیش نظر مختلف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

فی الحال دبئی کے گولڈن ویزہ ہولڈرز اور سلور ویزہ ہولڈرز کیلئے یہ سہولت نہیں کہ وہ ٹکٹ بک کرکے سفر کریں بلکہ وہ متعلقہ دفتر سے اپنے دستاویزات کی تصدیق کریں گے اور دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے۔

اگر تمام دستاویزات سفری ایجازت کے معیار پر پورا اتریں تو متعلقہ اتھارٹی سے گرین سگنل ملنے کے بعد جہاز بک کرکے ہی سفر کر سکتے ہیں۔

یہی شرط کاروباری حضرات کیلیے ہیں۔ انہیں بھی متعلقہ دستاویزات جیسے پاسپورٹ ، ویزہ پیج اور کاروبار کا لائنسس دینا ہوگا۔ جب جی ڈی آر ایف اے کی جانب سے منظوری آئے گی تو ہی متعلقہ شخص سفر کر پائے گا۔

جس قسم کے لوگوں کو پہلے اجازت نہیں تھی اور حالیہ دنوں میں انہیں اجازت دی گئی ہے ان میں ایکسپو 2020 میں حصہ لینے والوں کی۔ ان افراد کو پچیس جولائی تک انتظار کرنا ہوگا۔

ایئرلاینز کے مطابق جن کو سفر کی اجازت دی گئی ہے وہ مقررہ لوازمات پورا کرکے سفر کر پائیں گے۔ دیگر سفری اجازت نامہ سے متعلق تفصیلات ایئرلائنز کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ ہونگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button