Uncategorized

متحدہ عرب امارات میں سماجی شعبے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدام ، حکومت نے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
06 فروری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں کام کرنے والے سماجی شعبوں سے جڑے کارکنان کیلئے حکومت نے رعایت کا اعلان کرتے ہوئے ایک سال کا عرصہ دیا ہے جس میں وہ اپنے کام کے سلسلہ میں ضروری کاغزی کارروائی کرتے ہوئے اسے قانونی بنا سکتے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ڈیوویلپمنٹ ڈی سی ڈی نے اعلان کیا ہے کہ 2 ستمبر 2021 تک سماجی شعبے سے وابستہ پیشہ ورانہ افراد لائنسس حاصل کر سکیں گے۔

نئے احکامات میں ایک سال کی مزید اضافی سہولت دی گئی ہے جو گزشتہ سال ستمبر سے شروع ہو گا۔ یہ گریس پیریڈ سماجی شعبے سے متعلق پروفیشنلز کیلئے ابوظبہی میں لائنسس کے حصول میں کارگر ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے ڈی سی ڈی نے اعلان کیا ہے کہ لائنسس کے حصول کیلئے درخواستیں 2 مارچ سے پہلے جمع کیے جائیں۔

ڈی سی ڈی حکام نے خبردار کیا ہے کہ گریس پیریڈ کے خاتمے کے بعد ستمبر 2 سے جرمانے عائد ہوں گے اور بغیر لائنسس کے کام پر پابندی ہوگی۔ اس میں نان کلینکل سائکلاجوسٹ ، سوشل کیئر پروفشنلز ، سماجی کارکنان ، سئایکوتھراپسٹ اور کونسلرز شامل ہیں۔

اس حوالے سے متعلقہ افراد کیلئے اپنے تعلیمی اسناد ، کام کرنے کا تجربہ اور دیگر لوازمات پوری کرکے درخواست جمع کرانا ہوگا۔ اس کیلئے ڈی سی ڈی کی ویب سائیٹ www.addcd.gov.ae/ar-AE/Social-Care-Licensing پر لائنسس سے متعلق معلومات دی جائے گی۔

ڈی سی ڈی کا کہنا ہے کہ اس اعلان کا مقصد سماجی شعبوں کو استحکام اور تحفظ دینا ہے اور اس کے معیار کو یقینی بنایا ہے۔ اس سے ان افراد کے استعداد بڑھانے اور ابوظبہی میں ان کی خدمات کا معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button