Uncategorized

متحدہ عرب امارات میں نرسنگ اسٹاف کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا

خلیج اردو
22 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا وئرس کی ویکسین وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے ترتیب دیئے گئے پلان کے مطابق لگانے کا عمل جاری ہے۔

پہلے مرحلے میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ورکرز کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے نرسنگ اسٹاف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی۔ وزارت صحت کے اعلی حکام کو بھی ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارت میں اجازت کے بعد وزارت صحت اور روک تھام نے آل قاسمی اسپتال برائے خواتین و اطفال کے فرنٹ لائن اسٹاف کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا ہے۔

جمعرات کو ایک ہدایت نامے میں وزارت صحت و روک تھام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا کیلئے تیار ویکسین میں وائرس کے اثر کو زائل کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔


Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button