Uncategorized

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کا یوم اتحاد ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگل میل ہے، صدر شیخ خلیفہ

خلیج اردو
ابوظبہی : صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ 6 مئی 1976 متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کا یوم اتحاد ملکی تعمیروترقی کے سفر میں ایک اہم موڑ اور اہم سنگ میل تھا۔

‘مسلح افواج کے یونیفکیشن ڈے کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں ڈر شیخ خلیفہ بن زاید نے کہا ہے کہ اس تاریخی دن پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کو ایک پرچم تلے متحد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور قیادت کا تعین کیا گیا تھا جو ہمارے لوگوں کی ایک جدید اور اعلیٰ فوجی قوت کے حصول کی امنگوں کو مجسم کرتی ہے۔

صدر نے کہا ہے کہ یہ اتحاد ملک کی خودمختاری اور آزادی کی حفاظت ، اس کی سلامتی اور استحکام کو مضبوط اور حب الوطنی کی اقدار کو تقویت دیتی ہے۔

انہوں نے افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج کے کمانڈر، افسران اور سپاہیوں آپ پر سلامتی ہو۔ 6 مئی 1976 یو اے ای کے سفر میں ایک اہم موڑ اور اہم سنگ میل تھا جس پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کو ایک پرچم اور ایک قیادت کے نیچے متحد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صدر نے کہا ہے کہ یوم اتحاد عوام کو ایک جدید فوجی قوت کے حصول کی امنگوں کو مجسم بناتا ہے جو ملک کی خودمختاری اور آزادی کی حفاظت کرتی ہے۔ اس کی سلامتی اور استحکام کو مضبوط کرتی ہے اور حب الوطنی کی اقدار کو تقویت دیتا ہے۔

یہ فیصلہ مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان اور مرحوم کے بانی قائدین، امارات کے حکمرانوں کے دانشمندانہ وژن کے ساتھ ساتھ یونین کے ستونوں کو قائم کرنے اور اس کے سفر کی حمایت کرنے کے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

شیخ خلیفہ نے کہا کہ میرے بیٹوں ہماری مسلح افواج کے کمانڈرز، افسران اور سپاہی جب ہم 46 واں مسلح افواج یونیفیکیشن ڈے منا رہے ہیں تو ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں، قابلیت، تیاری اور جدید فوجی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ہم آہنگی پر فخر ہے۔

جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کو استعمال کرنا اور دفاعی اور فوجی صنعتوں میں فعال طور پر مشغول ہونا، ہمارے نوجوانوں، مردوں اور عورتوں دونوں کے تعاون کے ساتھ، جدید فوجی کالجز اور اکیڈمیوں کے ساتھ ایک قومی خدمت کا پروگرام حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔

صدر نے کہا کہ میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ میں، اپنے بھائیوں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید الہنیان اور سپریم کونسل کے اراکین اور امارات کے حکمران، ہماری مسلح افواج کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کررہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ ہمارے خطے اور ہمارے علاقائی ماحول کو درپیش چیلنجز اور خطرات اور دنیا کو درپیش جاری تناؤ کا تقاضا ہے کہ ہم اس ملک کے لیڈروں سے اپنی تیاری کو برقرار رکھنے، تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے اور جدید ترین فوجی سازوسامان حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے سیاسی اور عسکری وژن کو فروغ دینے کیلئے ہم برادرانہ اور دوست ممالک کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کو مضبوط کرتے رہیں گے اور اپنی مسلح افواج کو اپ گریڈ کریں گے۔ ان کے ہتھیاروں کو جدت کے نئے خطوط پر استوار کریں گے اور اپنی قومی دفاعی صنعتوں کو ترقی دیں گے۔

ہماری مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی کامیابیوں اور فرائض کے تمام شعبوں میں ان کی تمام ذمہ داریوں کو نبھانے پر فخر ہے۔ افواج نے ہمارے ملک کی کامیابیوں کی حفاظت اور ہمارے ملک کی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں ہماری مدد کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button