Uncategorized

کورونا وائرس کے خلاف جنگ: یو اے ای سات نئے کووڈ فیلڈ ہسپتال قائم کرے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کورونا کیسز سے نمٹنے کے لیے فیلڈ ہسپتال قائم کر چکا ہے۔ اور ایسے سات ہسپتال قائم کیا جائیں گے۔

منگل کے روز ہفتہ وار کووڈ بریفنگ کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ "یو اے ای ڈٰیٹا کی مسلسل جانچ اور بچاؤ کی تدابیر اپنانے کا خواہاں ہے۔ اور یہ ہسپتال ہیلتھ سیکٹر کی گنجائش بڑھانے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ تاکہ معاشرے کے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں”۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کیسز میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہو رہی ہے۔ اور اس وقت فعال کیسز میں 8 ہزار سے کم گئے ہیں۔ ماہرین صحت اس کمی کو یو اے ای کی تیز ترین کورونا ویکسین مہم کا نتیجہ بتا رہے ہیں۔

اور حکام اس کمی کا کریڈٹ لوگوں کی جانب سے سیفی پروٹوکولز پر مسلسل عمل در آمد اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مسلسل نگرانی کو بھی دیتے ہیں۔

حکام کی کہنا ہے کہ کیسز میں کمی وبائی حالات میں بہتری کی نشانی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button