Uncategorizedخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی: راس الخیمہ نے بھی ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کردیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی پانچویں امارات نے بھی آینوالے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ٹریفک جرمانے میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو، راس الخیمہ میں حکام نے اعلان کیا کہ امارات میں گاڑی چلانے والے ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایتی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ اقدام امارات کی یو اے ای کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کا حصہ ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب عجمان، شارجہ، فجیرہ اور ام القوین میں بھی حکام نے اس ماہ کے شروع میں اسی طرح کی اسکیموں کا اعلان کیا تھا۔

راس الخیمہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹرسوار راس الخیمہ میں 5 دسمبر 2021 سے لے کر 3 جنوری 2022 تک یہ رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

رہائشیوں کو ریڈار جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی ضبطگی اور ٹریفک پوائنٹس کی منسوخی پر بھی رعایت مل سکتی ہے۔ تاہم، سنگین خلاف ورزیوں پریہ رعایتی اسکیم کی پیشکش لاگو نہیں ہوتی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button