Uncategorizedخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

جعلی پاسپورٹ کے ساتھ دبئی ایئرپورٹ سے نکلنے کی کوشش کرنے والی خاتون گرفتار

خلیج اردو: دبئی ایئرپورٹ پر ملک سے باہر جانے کے لیے جعلی سفری دستاویز کا استعمال کر کے نقالی کرنے پر ایک خاتون کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی دی گئی۔

دبئی کورٹ آف فرسٹ انسٹینس کے مطابق، 31 سالہ خاتون کا پاسپورٹ اس وقت گم ہو گیا جب وہ متحدہ عرب امارات کے اندر تھی اور بغیر پرمٹ کے غیر قانونی طور پر کام کرتی تھی جس کی وجہ سے وہ جمع شدہ جرمانے ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی تھی۔

خاتون کو پاسپورٹ کنٹرول افسر نے ہوائی اڈے پر اس وقت پکڑ لیا جب وہ جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔

ریکارڈ میں موجود افسر نے کہا کہ "وہ پاسپورٹ زون میں تھی اور اس نے ملک میں متعلقہ اتھارٹی سے چھٹی کے اجازت نامے کے ساتھ سفری دستاویز پیش کی۔ میں سسٹم میں موجود دستاویزات کی جانچ کر رہا تھا تو مجھے تصویروں میں فرق محسوس ہوا‘‘ ۔

خاتون نے اپنا پاسپورٹ کھونے اور متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی کام کرنے کا اعتراف کرت ہوئے اس بات کا خلاصہ کیا وہ ملک چھوڑنا چاہتی تھی لیکن جمع شدہ جرمانہ ادا نہیں کر سکی۔

اس نے دعویٰ کیا کہ ایک نامعلوم شخص نے جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے میں اس کی مدد کی اورپھراس نے ملک چھوڑنے کے لیے ایک بہروپ دھارا۔

اس خاتون پر جعلی دستاویزات رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام تھا۔

ججز نے اسے چھ ماہ قید کی سزا سنائی، جس کے بعد اسکی ملک بدری کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button