ویڈیوزلائف سٹائل

ممبئی میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی گاڑی کو جمعرات کے روز ممبئی میں ایک معمولی حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیچھے سے آنے والی ایک موٹر بائیک گاڑی کو ٹکرا کر گزر گئی۔

حادثہ ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں پیش آیا، رنویر سنگھ خود بھی گاڑی میں سوار تھے جو مکمل طور پر محفوظ رہے۔

حادثےکے بعد رنویر سنگھ خود گاڑی سے باہر آئے اور گاڑی کا معائنہ کرنے کے کچھ منٹوں بعد وہاں سے چلے گئے۔

سلیبرٹی فوٹو گرافر ویرال بھایانی نے اس حادثے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” رنویر سنگھ کی گاڑی کو پیچھے سے ایک موٹر سائیکل کی رگڑ لگنے سے معمولی حادثہ پیش آیا ہے”۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ بالی ووڈ کے ابھرتے ستارے ہیں جنہیوں نے بنیڈ باجا بارات اور پدماوت جیسی سپر ہٹ فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔

رنویر سنگھ اپنی اگلی فلم میں اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گئے۔  اس فلم کا نام 83 ہے جسے کبیر خان ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور یہ فلم مشہور بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ اور اس فلم میں دیپیکا کپل دیو کی بیوی کا کردار ادا کریں گئیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button