عالمی خبریں

اسرائیل میں طیارہ گر کر تباہ ،میاں بیوی ہلاک

خلیج اردو
تل ابیب: اسرائیل میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق نجی ملکیت کے حامل طیارے نے نواحی علاقے سے شہر کے لیے پرواز بھری تھی تاہم تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے سپر ہائی وے پر دوڑتی گاڑیوں کے درمیان ہی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔

طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ کے قابو سے باہر ہوکر ہائی وے سےٹکرا گیا۔

جہاز میں سوار پائلٹ 51 سالہ شوہر اور بیوی موقع پرہلاک ہوگئے۔ مکمل طور پر جل جانے کے باعث دونوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہو گئی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

طیارے کے گرنے کے باوجود کسی اور گاڑی یا شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button