عالمی خبریں

شمالی کوریا میں سانس کی بندش، 5 دن کیلئے لاک ڈاون نافذ

خلیج اردو

 

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے دارالحکومت میں سانس لینے کی پُراسرار بیماری کے باعث 5 دن کے لیے لاک ڈاؤن ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں بخار چیک کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ 5 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

 

سرکاری نوٹیفیکیشن میں کورونا وائرس کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف کی ایک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس لیے آئندہ پانچ روز تک شہری گھروں میں رہیں ۔

 

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے کورونا کے آغاز پر ہی اپنی سرحدیں بند کردی تھیں اور خود کو کورونا سے محفوظ بتایا تھا تاہم  گزشتہ برس کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی اور اسی سال اگست میں اس پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

 

شمالی کوریا میں میڈیا پر سخت پابندیوں کے باعث کورونا سے متعلق ان معلومات پر کسی نے بھروسہ نہیں کیا تھا اور ماہرین نے کہا تھا کہ جیسا بتایا جا رہا ہے ویسا ممکن ہی نہیں، اصل حقائق کچھ اور ہیں۔

 

یاد رہے کہ اسی دوران شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کافی عرصے کے لیے منظر عام سے غائب ہوگئے تھے اور جب میڈیا کے سامنے آئے تو کافی کمزور دکھائی دے رہے تھے۔ ان کا وزن بھی آدھا ہوگیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button