
خلیج اردو
13 جنوری 2021
واشنگٹن : آج کل عالمی سطح پر مشہور اپلیکیشن واٹس اپ کی جانب سے نئی پروئیویسی پالیسی زیر بحث ہے۔ اس حوالے سے واٹس اپ انتظامیہ نے منگل کے روز اپنی پالیسی سے متعلق وضاحت کی ہے۔ اس سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس اپ صارفین کے پیغامات نہیں پڑھتا۔ صارفین کے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ کی جانے والی گفتگو یا پیغامات واٹس اپ نہیں دیکھتا۔
واٹس اپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ ہم ان افواہوں سے متعلق وضاحت کرنا چاہیں گے کہ ہم صارفین کے ایک دوسرے سے پیغامات اور گفتگو کی پرائیویسی سے متعلق اپنی پالیسی نہیں بدلے اور یہ ہمیشہ محفوظ رہیں گے۔
We want to address some rumors and be 100% clear we continue to protect your private messages with end-to-end encryption. pic.twitter.com/6qDnzQ98MP
— WhatsApp (@WhatsApp) January 12, 2021
ہماری نئی پالیسی آپ کے پیغامات یا کالز سے متعلق کوئی بھی ڈیٹا کسی سے نہ شیئر کرتا ہے اور نہ ہم خود دیکھتے ہیں ۔ یہ یہ مواد فیس بک سے بھی شیئر نہیں کرتے۔ آپ کسی کے ساتھ جو کچھ بھی شیئر کرتے ہیں وہ آپ کی امانت ہے اور واٹس اپ اس کا مکمل خیال رکھتا ہے۔ ہم اپنے سیکورٹی سے متعلق کبھی بھی کمزوری نہیں دیکھائیں گے اور صارفین کی پرائیویسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہم یہ وضاحت بھی کردیں کہ فیس بک کے ساتھ آپ کانٹکٹس سے متعلق معلومات شیئر نہیں کرتے۔
Our privacy policy update does not affect the privacy of your messages with friends or family. Learn more about how we protect your privacy as well as what we do NOT share with Facebook here: https://t.co/VzAnxFR7NQ
— WhatsApp (@WhatsApp) January 12, 2021
اپنی ویب سائیٹ پر واٹس اپ نے بتایا ہے کہ ہم آپ کے پیغامات تک رسائی نہیں رکھتے اور آپ کے پیغامات یا کالز یا کوئی بھی اپڈیٹس ہم سے پوشیدہ ہیں اور رہیں گی۔ آپ کی لوکیشن صرف وہ لوگ دیکھ سکتے ہیں جس کے ساتھ آُ نے اسے شیئر کیا ہوتا ہے۔
۔واٹس اپ نے بتایا ہے کہ صارفین کے پیغامات کا کوئی لاگ نہیں بنایا جاتا۔ کہین پر بھی ان کا ڈیٹا ہم نہیں رکھتے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پرائویسی پالیسی 2 بلین صارفین کو کبھی غیر محفوظ نہیں بنائے گی۔
واٹس اپ کے مطابق گروپ ہمیشہ پرائیویٹ رہیں گے۔ گروپ سے متعلق صارفین کا ڈیٹا اشتہارات کیلئے فیس بک کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے۔ گروپ کے اور پرسنل پیغامات دونوں طرف سے خفیہ رکھے جاتے ہیں اور انہیں کسی کے ساتھ شیئر کرنے کا کسی بھی حالت میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ مشینی زبان میں منتقل ہوتیں ہیں اور اسے منتقلی کے عمل کے دوران کوئی انسان نہیں پڑھ سکتا۔
واٹس اپ نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ پالیسی میں تدبیلی صارفین کیلئے رابطہ کرنا اور بزنس کرنا آسان بنانا ہے۔ بزنس مسیجز فیملی اور فرینڈ کے ساتھ کیے گئے گفتگو سے مختلف ہے۔ کچھ بڑی کمپنیوں کو اپنے پیغامات کی منمنٹ کیلئے ہوسٹنگ وایب سائیٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم ان افراد کو فیس بک سے ایک محفوظ ہوسٹنگ سروس فراہم کریں گے تاکہ ان کیلئے کوئی پریشانی نہ ہو۔ فیس بک ان کاروباری افراد اور کمپنیوں کو سہولت دے گا کہ وہ اپنے صارفین کے ساتھ رابطے کو آسان بنائیں۔ ہم نے اسے بزنس سے متعلق وضاحت بھی کی ہے اور ذاتی پیغامات یا کالز یا گروپ کو اس سے مبرا کیا ہے۔
اپلیکیشن کے مطابق اگر ایک شخص دکانوں یا کاروباری مراکز سے رابطہ فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی دلچسپی سے متعلق جو اشتہارات ہیں ، ان کیلئے وہ واضح ہوں گی۔ یہی معلومات کاروباری حضرات کے آپسمیں اجازت کے ہوتے ہوئے ان کیلئے کاروبار کو آسان بنایا جائے گا۔
Source : Khaleej Times