عالمی خبریں

اسرائیل میں 21 سالہ فلسطینی شہری کا حملہ، 7 افراد ہلاک دو زخمی

خلیج اردو

 

یروشلم :اسرائیلی پولیس کے مطابق یروشلم میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو جوابی فائرنگ میں ہلاک کر دیا، شہریوں پر فائرنگ کے دوران پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

 

ہسپتال حکام کے مطابق فائرنگ میں تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں ایک 15 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جو سرجری سے صحت یاب ہو رہا تھا۔

 

ایم اے ڈی اے ریسکیو سروس کے مطابق مرنے والوں میں پانچ مرد اور دو خواتین شامل ہیں جن میں ایک 70 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔

 

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے جمعہ کو شام کے وقت دہشت گردی حملہ کیا۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ نیوی یاکوف میں ایک عبادت گاہ میں ہوا، جسے اسرائیلی یروشلم کے اندر ایک پڑوس سمجھتے ہیں، جبکہ فلسطینی اور زیادہ تر عالمی برادری اسے 1967 میں چھ روزہ جنگ کے بعد غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ اراضی پر قبضہ سمجھتے ہیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار فائرنگ کرنے کے بعد کار میں فرار ہو گیا، اہلکاروں نے پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کر دیا۔

 

حملہ آور کی شناخت 21 سالہ مشرقی یروشلم کے رہائشی کے طور پر ہوا،

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button