عالمی خبریں

افغانستان میں بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا گیا

خلیج اردو: افغانسان میں طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان کے تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں تمام ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے داخلی حصوں پر موجود ہیں جنہیں ملازمین پر نظر رکھنے اور نئے قوانین پر عمل دارآمد یقنی بنانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملازمین کو نماز کے اوقات کے دوران بروقت نماز کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تاہم حکام نے ملازمین پر واضح کیا ہے کہ نئے قوانین پرعمل نہ کرنے کی صورت میں دفاتر میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ انہیں نوکری سے بھی برطرف کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button