عالمی خبریں

افغانستان میں لیتھیم اسمگل کرنے کا الزام: طالبان نے دو چینی شہریوںکو گرفتار کر لیا

خلیج اردو

قابل :افغان طالبان نے لیتھیم اسمگل کرنے کے الزام میں 2 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت نے انتہائی اہمیت کی حامل دھات لیتھیم کی اسمگلنگ کے الزام میں 2 چینیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پانچوں افراد کو پاک افغان سرحد کے قریب اہم شہر جلال آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد پر 1000 میٹرک ٹن لیتھیم دھات کی چٹانیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔

کابل میں طالبان کے انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ 2 چینی شہری اپنے کچھ افغان ساتھیوں کے ساتھ مل کر پہاڑوں کی چٹانیں بڑے بڑے پتھروں کی شکل میں غیر قانونی طور پر پاکستان کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی جانب سے جن چٹانوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ، ان میں 30 فی صد تک لیتھیم موجود ہے۔

لیتھیم کیا ہے ؟
لیتھیم وہ دھات ہے جو دور حاضر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہت اہمیت اختیار کرتی جارہی ہے۔

لیتھیم کو اپنے حجم کے لحاظ سے کم وزن ہونے اور تیل کے مقابلے میں ماحول دوست توانائی کے طور پر مانا جاتا ہے۔ دنیا میں تیل کے بجائے اب لیتھیم سے بنی بیٹریوں کی مدد سے گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔

امریکا کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں لیتھیم کی دھات کے اتنے بڑے ذخائر موجود ہیں جن کی قدر کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔

افغان طالبان نے لیتھیم نکالنے اور فروخت کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button