عالمی خبریں

افغانستان میں کام کرنے والے مختلف میڈیا اداروں کے کام پر پابندی عائد کر دی گئی

خلیج اردو
کابل: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے مختلف میڈیا چینلز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان میں وائس آف امریکہ، ریڈیو لبرٹی اور ریڈیو فری یورپ کی نشریات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے پابندی کیلئے جواز فراہم کیا ہے کہ عوام کی جانب سے ان چینلز پر چلنے والے مواد کے خلاف شکایات کیں گئیں تھیں۔

طالبان نے بتایا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری ہوگا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان شکایات کی نوعیت کیا تھیں اور ان کے کرنے والے کون تھے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button