عالمی خبریں

اقوام متحدہ نے تعلیم کا عالمی دن افغان طالبات کے نام کردیا

 

 

خلیج اردو

 

امریکا :یونیسکو نے دنیا بھر میں آج منائے جانے والے یوم تعلیم کو افغانستان کی طالبات کے نام کردیا۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے آج یوم تعلیم منایا جا رہا ہے اور ادارے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان کے حکمرانوں کو یاد دلائیں کہ انہیں افغان لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔

 

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے کہا کہ بین الاقوامی دن کے پانچویں ایڈیشن کو افغانستان میں ان تمام لڑکیوں اور خواتین کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں جنہیں سیکھنے، پڑھنے اور سکھانے کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

 

ڈائریکٹر یونیسکو نے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افغان لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو فی الفور ہٹایا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button