عالمی خبریں

امریکا نے شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا

خلیج اردو

واشنگٹن: امریکا نے شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈکے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقے میں بغیر پائلٹ کا ایرانی ڈرون فوجی اڈے کی جاسوسی کی کوشش کررہا تھا جسے مار گرایا گیا ہے۔

یہ واقعہ ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے مہلک زلزلے کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد پیش آیا ہے، جس کے بعد جنگ زدہ ملک میں تشدد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

سینٹ کام نے ڈرون کو تباہ کرنے کی تصویر بھی شئیر کی۔ اس سے قبل امریکی حکام ایران کی جانب سے یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کرچکے ہیں۔ ایران نے امریکی دعوؤں کی تردید کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button