عالمی خبریں

امریکا نے وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا

خلیج اردو: پاکستان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مستردکرتے ہوئے کہا ہے ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ‘ دو ٹوک الفاظ میں کہتی ہوں کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں، ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر کہتی ہوں کہ یہ الزامات بالکل درست نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button