عالمی خبریں

امریکا کی انٹیلی جنس روسی جرنیلوں کو مارنے کیلئے یوکرین کی مدد کر رہی ہے۔ امریکی حکام

خلیج اردو: امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو انٹیلی جنس مدد فراہم کررہا ہے، جس کے نتیجے میں یوکرینی فوج نے کئی روسی جرنیلوں کو قتل کیا ۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام نے مبینہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ یوکرین کو انٹیلی جنس مدد فراہم کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی دفاعی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا یوکرین کو قابل عمل انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے تاکہ یوکرینی فوج کو روس کے خلاف جنگ میں اہداف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

ان دعوؤں کی تصدیق کرتے ہوئے،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان، جان کربی نے تسلیم کیا کہ امریکا یوکرین کو ایسی معلومات اور انٹیلی جنس فراہم کر رہا تھا جسے وہ اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

حکام کے مطابق اس انٹیلی جنس میں روسی فوجیوں کی متوقع نقل و حرکت بھی شامل ہے جو مشرقی یوکرین کے ڈونباس علاقے میں لڑائی کے لیے ماسکو کے خفیہ جنگی منصوبے کے حالیہ امریکی جائزوں سے حاصل کی گئی۔

دوسری جانب یوکرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ اب تک وہ 12 روسی جرنیلوں کو اگلے مورچوں پر نشانہ بنا کر ہلاک کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button