عالمی خبریں

امریکہ نے کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے خطرے سے آگاہ کر دیا

کابل : امریکہ نے ہفتے کے روز اپنے معتبر ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کا خطرہ ہے۔ یہ اس سے قبل ہونے والے ایئرپورٹ کے قریب سفاکانہ خودکش حملے کے بعد ہے جہاں چند روز قبل کے ہونے والے حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

امریکی حکام نے اپنے شہریوں سے کہا ئے کہ وہ ایئرپورٹ کی حدود سے دور رہیں۔

ایسے میں جب امریکہ طالبان کے ساتھ ملکر اپنے انخلا کے مقاصد کے بہت قریب ہے، اس انتباہ نے خلل ڈال دی ہے۔

سیکورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے مخصوص باوثوق ذرائع کی جانب سے خطرے کے الرٹ جاری ہونے کے بعد ، امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایئرپورٹ کی حدود سے دور رہیں۔

اپنے الرٹ میں امریکی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ کے احاطے میں جنوب کی طرف ، وزارت داخلہ کے نئے بلڈنگ اور پنجشیر پیٹرول اسٹیشن کے گیٹ کے قریب شمال کی طرف حملے کا خطرہ موجود ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے دن امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں ایک زوردار حملے کا امکان ہے جسے انہوں انتہائی ناساز حالات قرار دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button