عالمی خبریں

امریکی ریاست الاباما میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

خلیج اردو

 

امریکا :میڈیسن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ ٹینیسی نیشنل گارڈ کا ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بدھ کو الاباما میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

 

تفتیش کار برینٹ پیٹرسن نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی زندہ نہیں بچا ہے

 

امریکی فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ فوج کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر، جو کہ تربیتی مشن پر تھا، سہ پہر 3:30 بجے کے قریب گر  آگ لگ گئی۔

 

الاباما لاء انفورسمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ UH-60 ہیلی کاپٹرجسے بلیک ہاک کہا جاتا ہے، ہنٹس ول کے شمال مغرب الاباما ہائی وے 53 کے ساتھ گر کر تباہ ہو گیا۔

 

مقامی خبر رساں اداروں نے جائے حادثہ سے کالے دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے ہوئے دکھایا۔ متعدد ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔

 

امریکی نمائندے ڈیل سٹرونگ نے ایک ٹویٹ میں کہامیں آج میڈیسن کاؤنٹی میں ہونے والے مہلک ہیلی کاپٹر کے حادثے سے بہت افسردہ ہوں۔میرا دل ان لوگوں کے لیے جو اس المناک واقعے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے لیے جب انہیں اس خبر کا علم ہوا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button