عالمی خبریں

امریکی فضائی حدود میں چینی غبارے کی موجودگی، امریکی وزیر خارجہ نے دورہ چین ملتوی کردیا

خلیج اردو

 

امریکہ :چین کے غبارے امریکی فضاؤں میں نظر آنے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین ملتوی کر دیا۔

 

واشنگٹن کے مطابق سرویلئینس غباروں کا امریکی فضاؤں میں موجودگی ناقابل قبول اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

 

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ غبارے والے غیر ذمہ دارانہ اقدام کے بعد بلنکن کے دورہ چین کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں۔

 

امریکی وزیر خارجہ نے اتوار سے دورہ چین کا آغاز کرنا تھا۔

 

امریکہ کے مطابق فضا میں پایا گیا غبارہ انتہائی بلندی پر پرواز کرنے والا سرویلئینس غبارہ تھاجبکہ چین نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ موسمیاتی تحقیق کا سول ائیر شپ تھا جو راستے سے بھٹک کر امریکہ جا پہنچا ہے۔۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button