عالمی خبریں

انڈونیشیا میں تیل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، 17 افراد ہلاک

خلیج اردو

جکارتا :انڈونیشیا میں تیل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،شدید آگ کی لپیٹ میں آئے 17 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق آگ کے دوران دھماکوں کے باعث آگ گرد و نواح کے رہائشی علاقوں تک پھیلنا شروع ہوئی،

 

انہوں نے کا کہ مقامی حکام نے آس پاس رہنے والے ہزاروں افراد سے علاقہ خالی کروادیا۔

حکام کے مطابق سرکاری تیل اور گیس کمپنی پرٹامینا کے زیر انتظام شمالی جکارتا کے علاقے تانا میرا کےگنجان آباد علاقے میں موجود پملپینگ فیول اسٹوریج اسٹیشن سے انڈونیشیا کی ضروریات کا 25 فیصد ایندھن سپلائی کیا جاتا ہے۔

ریسکیو تفصیلات کے مطابق 260 سے زائد فائر فائٹرز اور 52 فائر برگیڈ کی گاڑیوں نےآگ پر قابو پانے کی کوششوں میں حصہ لیا   آگ لگنے کے واقعے میں 2 بچوں سمیت 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو ئے  جبکہ 50  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارشوں کے دوران بجلی گرنے سے پائپ لائن پھٹنے کے باعث گودام میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا، گودام میں آگ لگنے سے ملک میں ایندھن کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button