عالمی خبریں

ایران نے شام کو تیل کی سستی اور ادھار فراہمی روک دی

خلیج اردو

تہران :ایران نے شام کو سستے تیل کی اضافی فراہمی روک دی ہے۔ اس سلسلے میں ایران کی طرف سے شام کو باضابطہ طور پر بتا دیا گیا ہےکہ شام کو اب اضافی تیل کے لیے اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

ایک بیں الاقوامی میڈیا ہاوس کے مطابق یہ رقم مارکیٹ ریٹ سے 70 ڈالر فی بیرل زیادہ ہو گی۔ کیونکہ ایران کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شام کو اب تیل کے لیے دوگنا ادائیگی کرنا پڑے گی۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے شام کو تیل کی اب ادھار فراہمی بھی منع کر دی ہے۔ بلکہ شام کو تیل کی خریداری کے لیے اب پیشگی رقم دینا ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button